Add Poetry

میرے ہمدم دغا نہیں کرتے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

وہ تو وعدہ وفا نہیں کرتے
ان سے پھر بھی گلہ نہیں کرتے

روز خوابوں میں ملنے آتے ہیں
ویسے ہفتوں ملا نہیں کرتے

میرے ہونٹوں پہ مسکراہٹ ہے
پھول یونہی کھلا نہیں کرتے

آؤ چلتے ہیں جانبِ منزل
کیوں کسی کا بھلا نہیں کرتے

میں جو کرتی ہوں ان سے ملنے کی
وہ تو ایسے دعا نہیں کرتے

قسم کھائی ہے ساتھ رہنے کی
میرے ہمدم دغا نہیں کرتے

Rate it:
Views: 374
01 Oct, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets