Add Poetry

ملے زخم پے اگر زخم بھی ، ہاتھ چھوڑوں نہ کبھی یار کا

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

یہ رنج و الم انعام ہیں ، میرے عشق کا میرے پیار کا
ملے زخم پے اگر زخم بھی ، ہاتھ چھوڑوں نہ کبھی یار کا

آئے دوریاں ، مجبوریاں آئے بے بسی کے چاہے قافلے
میری زندگی کا ہر راستہ ، لاکھ عذابوں سے چاہے جا ملے
گُلِ عشق نہ مڑجھانے دُوں ، سہوں ہر ستم ہر خاڑ کا
ملے زخم پے اگر زخم بھی ، ہاتھ چھوڑوں نہ کبھی یار کا

کیسے کہہ دیا یہ آپ نے ، چلے جاؤ تُم مجھے چھوڑ دو
شک کر کے میری وفاؤں پے ، کہا کیوں ہر ناطع توڑ دو
کیسے جیوؤنگی میں سوچا ہے یہ ، نشہ مجھے ہے ترے دیدار کا
ملے زخم پے اگر زخم بھی ، ہاتھ چھوڑوں نہ کبھی یار کا

نہالؔ جی میں انسان ہوں ، مانا کہ میں ڈر سکتی ہوں
مگر تری محبت کے واسطے ، جی سکتی ہوں مر سکتی ہوں
میرا نصیب ملے خوشی یا غم ، دھاگہ توڑوں نہ میں اعتبار کا
ملے زخم پے اگر زخم بھی ، ہاتھ چھوڑوں نہ کبھی یار کا

Rate it:
Views: 311
20 May, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets