Add Poetry

مرے پہلو سے ہی نکلی تھی عورت۔۔ کیا سمجھے

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

ہے میری روح پہ اسکی طبیعت۔۔کیا سمجھے
اسی کا نام ہے اوج محبت ۔۔ کیا سمجھے

نہ کیوں محسوس مکمل کروں اسے پا کر
مرے پہلو سے ہی نکلی تھی عورت۔۔ کیا سمجھے

نگار دلبراں پہ سوچ کے سائے دیکھو
کسی نے کی تو ہے انکی شکائت۔۔ کیا سمجھے

جہاں کے سارے اجالے ہیں میری مٹھی میں
کہ میں نے جان لی اپنی مشیت ۔۔کیا سمجھے

یہی سوال کیا مجھ سے سدا فطرت نے
ہے تم پہ آشکارا سب حقیقت۔۔ کیا سمجھے

جی تو کرتا ہے تجھے تیرے مقابل کر دوں
وہ تو بس راستہ روکے شرافت۔۔ کیا سمجھے

میرے مقام کا انکار اے لے ڈوبا
کروڑوں سال تھی جس کی عبادت۔۔کیا سمجھے

اسی سے دیکھنا اک دن گلاب پھوٹیں گے
جو میں نے خون سے لکھی عبارت۔۔ کیا سمجھے

جسے تم پیار سمجھ کر ہوئے مجنوں ثانی
عین ممکن ہے کہ ہو اک شرارت۔۔کیا سمجھے

ہوئی ہیں تیز تیز دھڑکنیں؟ معلوم کرو
جگی ہے میٹھی میٹھی سی بغاوت؟ کیا سمجھے

Rate it:
Views: 1200
12 Oct, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets