Add Poetry

محبت کی گہری نیند میں اِک خواب دیکھا میں نے

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

محبت کی گہری نیند میں اِک خواب دیکھا میں نے
میں تجھ سے جدا ، خود پہ عذاب دیکھا میں نے

فصلِ گُل کا ذکر ہے اِک وسیع گلستان تھا
ہوائیں اُداس پھرتی تھیں ہر پھول پریشان تھا
شدتِ درد میں روتا ہوا اِک گلاب دیکھا میں نے
محبت کی گہری نیند میں اِک خواب دیکھا میں نے

پھر یوں دیکھتا ہوں گلشن ہے آروں کی لپیٹ میں
اِک بے سہارا مر رہا تھا سہاروں کی لپیٹ میں
ٹھوکتا خون ہر شجر بری حالتِ خراب دیکھا میں نے
محبت کی گہری نیند میں اِک خواب دیکھا میں نے

وہ خواب ساری عمر کی نیندوں کے دھاگے توڑ گیا
نہالؔ ہر رات تاروں سنگ جاگتا مجھ کو چھوڑ گیا
اِک شاعر کچھ لکھ رہا حالتِ بے تاب دیکھا میں نے
محبت کی گہری نیند میں اِک خواب دیکھا میں نے

Rate it:
Views: 523
01 Aug, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets