مجھے وہ جگمگاتی راتیں یاد آتی ہیں
تیری بخشی ہوئی سوغاتیں یادآتی ہیں
ہم دونوں جن میں بھیگ جاتےتھے
مجھےآج بھی وہ برساتیں یادآتی ہیں
ًٰمیرے آنسو رکنے کا نام نہیں لیتے
جب تیری پیاری باتیں یاد آتی ہیں
دنیا والوں سے ہماراچھپ چھپ کرملنا
نہ بھولنے والی وہ ملاقاتیں یاد آتی ہیں
کوئی دن نہ گزرتا تھا تیری دید بنا
اب بار بار وہ چاہتیں یاد آتی ہیں