Add Poetry

مجھے شاید محبت ھو گئی تھی

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

اسکی یادوں میں کھویا رہتا تھا
اسکی باتوں میں گھرا رہتا تھا
ہر طرف پھول نظر آتے تھے
ہر طرف رنگ بکھر جاتے تھے
اسکے لہجے میں عجب جادو تھا
اسکے پیکر میں عجب خوشبو تھی
چار سو کلیاں مسکراتی تھیں
تتلیاں گل کو گدگداتی تھیں
رقص کرتی تھیں ہوائیں اکثر
جھوم جاتی تھیں فضائیں اکثر
لکھتے لکھتے ٹھہر سا جاتا تھا
ٹھہرے ٹھہرے بکھر سا جاتا تھا
چاند اسکی جبین لگتا تھا
سارا عالم حسین لگتا تھا
ہر گھڑی اک شرارت ہو گئی تھی
تھوڑی تھوڑی سی وحشت ہو گئی تھی
دل کو خود سے بغاوت ہو گئی تھی
شعر کہنے کی عادت ہو گئی تھی
زندگی خوبصورت ہو گئی تھی
مجھے شاید محبت ہو گئی تھی

Rate it:
Views: 488
22 Apr, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets