Add Poetry

مجھے سینے لگا لینا بجے جیسے ہی شہنائی (دوگانا)

Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan

لڑکا
۔۔۔۔۔۔۔

مچل جاتا ہے دل میرا بہک جاتی ہے تنہائی
ہے سانسوں میں تپش جذبات بھی لیتے ہیں انگڑائی


تمھارے قرب کے لمحے ہیں مجھ کو زیست سے پیارے
ٹھہر جائیں ہمیشہ کے لیے لمحات یہ سارے

تمھاری ریشمی زلفوں میں پھولوں کی مہک پائی
ہے سانسوں میں تپش جذبات بھی لیتے ہیں انگڑائی


لڑکی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قریب اتنا بھی نہ آؤ کہ جل جائے بدن میرا
اجڑ جائے نہ لمحوں میں کہیں دیکھو چمن میرا

ہے بارش نے تو پہلے ہی بدن میں آگ بھڑکائی
ہے سانسوں میں تپش جذبات بھی لیتے ہیں انگڑائی


لڑکا
۔۔۔۔۔۔

سنبھلنا ہے بہت مشکل میں خود کو کیسے سمجھاؤں
یوں تم سے دور رہ کے اپنے دل کو کیسے بہلاؤں

ذرا دیکھو کہ میرے پیار میں ہے کتنی گہرائی
ہے سانسوں میں تپش جذبات بھی لیتے ہیں انگڑائی


لڑکی
۔۔۔۔۔۔

میں اپنے دل کے موسم کا سناؤ حال کیا ساتھی
تڑپتی ہوں میں کتناجان لو خود ہی ذرا ساتھی

مجھے سینے لگا لینا بجے جیسے ہی شہنائی
ہے سانسوں میں تپش جذبات بھی لیتے ہیں انگڑائی


لڑکا
۔۔۔۔۔۔

مچل جاتا ہے دل میرا بہک جاتی ہے تنہائی


لڑکی
۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے سینے لگا لینا بجے جیسے ہی شہنائی

Rate it:
Views: 872
21 Aug, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets