Add Poetry

ماننا ہوگا تجھے اِک روز تو یہ جانِ من

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

ماننا ہوگا تجھے اِک روز تو یہ جانِ من
کھینچ لائی ہے تجھے دِل کی مرے سچی لگن

لاکھ ٹالے توُ مگر کوئی نہ کوئی بات ہے !
اور ہی کچھ کہہ رہی ہے تیرے لہجے کی تھکن

پیار ہوگا مجھ کو تم سے اور ہو سکتا ہے کیا ؟
توُ کِسی سے ہنس کے بولے مجھ کو ہوتی ہے جلن

سانپ کی طرح سے یہ پھنکارتی ٹھنڈی ہوا
ہڈیوں تک میں اتر جاتی ہے جیسے اک چبھن

بھول سکتی ہوں ترا گھنبیر لہجہ کس طرح ؟
آج تک بھولی نہ میں تیری وجاہت کی پھبن

میں نے سینچا تھا جسے اپنے لہو کی دھار سے
چھوڑ کر جانا پڑا اِک روز مجھ کو وہ چمن

گو زمانے کی ہر آسایش ہی میرے پاس ہے
یاد آتا ہے مجھے اب بھی خیابانِ وطن

اِک ذرا آرام پا کر پھر سے تازہ دم ہوا
روز دِن بھر کی مشقت سے تھکا ہارا بدن

Rate it:
Views: 1040
22 Mar, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets