Add Poetry

لکھ لکھ کے کئی لفظ مٹاتا رہا ہوں میں

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

پلکوں پہ رکے اشک چھپاتا رہا ہوں میں
یوں زندگی بھر آ گ بجھاتا رہا ہوں میں

لاؤں کہاں سے گیت جوقابل ہوں تمہارے
لکھ لکھ کے کئی لفظ مٹاتا رہا ہوں میں

لمحوں نے میری روح سے پائی ہے زندگی
دل دل میں نئے دیپ جلاتا رہا ہوں میں

تم جھوم گئے ہو جنہیں تعبیر سمجھ کر
وہ خواب تھے جو تم کو سناتا رہا ہوں میں

اب کیا کرے کہ بھنور کی عادت سی ہے اسے
کشتی کو کنارے تو دکھاتا رہا ہوں میں

Rate it:
Views: 973
01 Jun, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets