Add Poetry

فسانہ

Poet: Asad By: Asad, mpk

 میں کہاں تک لکھوں تیرے درد کے فسانے کو
دل میں جاء باقی نہیں ان لفطوں کے بٹھانے کو

تیرے عشق مین شدت غم وجد سا طاری ھوا
دل یار اپنا یوں چاہا کہ آگ لگا دین زمانے کو

جب تو نہیں آیا ادھر تو غم سارے بپھر گئے
ایک نہ سنی دل نے بھی کہتے نالا کسے سنانے کو

دید آخر مانہ سہی آ قریب اپنے بیٹھ جا
تو چھوڑ فکر زمانے کی آ بیٹھ میرے سرہانے کو

دور حاضر کا عشق ھے اک نیا رنگ دکھائے گا
زمانہ سنگ بھول جا تونے سمجھا ھے کیا دیوانے کو

اسد اسکا نام جب لیا ھے کسی نے اپنے پاس
آنکھ نم ھو آئی ھے دل خون رویا ھے زمانے کو

Rate it:
Views: 468
28 Nov, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets