Add Poetry

فرمائش

Poet: شہزاد احمد اعوان By: Shehzad Ahmed Awan, Calgary

وہ اکــــثر مُجھ سے کہتی ہے
چھوٹی سی فرمائیش میری
"...مُجھ پر بھی اِک نظــــم لکھو نا

کیسے تُم کو سمجھاؤں
من میں کیا ہے... کیسے بتاؤں
سوچ رکھا ہے...تُم پر اِک دن
پُورا اِک دیوان لکھوں گا
اُس دیـوان کے ہر صفحـے پر
سب نظموں کے ہر مصرعے میں

اِک تُم..... اور بس تُم.... ہی ہو گی
میں کُچھ حرف اِکٹھے کر لُوں
تُــــم پر وُہ...دِیوان لِکھـــــــوں گا

Rate it:
Views: 323
07 Mar, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets