Add Poetry

سوئی میری تقدیر کو جگانے کے لیے آ

Poet: اسد رضا۔۔ By: ASAD, MPK

 سوئی میری تقدیر کو جگانے کے لیے آ۔
آ پھر سے دل کی دنیا بسانے کیلیئے آ

مانا تمکو فرصت نہیں ظالم جہان سے۔
مگر مر رہا ھے کوئی بچانے کیلیئے آ۔

تنگ آ چکا ھے دل الفت کے بھرم سے۔
پیار کے حقیقی معنی سمجھانے کیلیئے آ۔

یوں بھی تو یہ زندگی امانت ھے تیری۔
آ اپنی امانت ہمسے لے جانے کیلیئے آ۔

آ کہ تیرے انتظار میں پتھرا گئیں آنکھیں۔
دل منتظر کو کوئی نوید سحر سنانے کلیئے آ۔

بس کہ بہت ہو چکین باہم کی رنجشین۔
تلخیاں اب بیچ کی مٹانے کے لیئے آ۔

آ کہ تیری دید کا مشتاق ھے ادھر دل !
بے قراری بڑھ رہی ھے گھٹانے کیلیئے آ۔

مجھ کو تیرے پیار کی ھے لت لگ گئی۔
معاملہ گھمبیر ھے جلد سلجھانے کیلیئے آ۔

Rate it:
Views: 498
20 Jun, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets