Add Poetry

زندگی کیا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

خشک آنکھوں میں سیل جاری ہے
دل میں زوروں کی ژالہ باری ہے

اشک آنکھوں سے سب بہاتے ہیں
ہم نے یہ جھیل دل میں اتاری ہے

میری آنکھوں میں تم نے دیکھا ہے
کتنے رنگوں کی آبیاری ہے

میرے دل کا حال وہی جان پائے گا
بارہا زیست جس نے ہاری ہے

اپنی تنہائیوں کو تمہارے نام کر دیا ہے
تمہارے نام پہ یہ زیست ہم نے واری ہے

روز و شب ایسے تماشوں میں گزرا جیون
کبھی ہار کے جیتے کبھی جیتی بازی ہاری ہے

اپنی حسرت بھری آنکھوں کو نئے خواب دئے
ہم نے بگڑی ہوئی تقدیر یوں سنواری ہے

اور نہ جانے ابھی کتنا سفر باقی ہے
گامزن ہیں ابھی تک اپنا سفر جاری ہے

زندگی خود ہی سکھاتی ہے زندگی کیا ہے
سیکھ جاؤ گے تو یہ زندگی تمہاری ہے

ہم کو معلوم نہیں عظمٰی حقیقت کیا ہے
ہم نے تو زندگی بس خواب میں گزاری ہے
 

Rate it:
Views: 695
30 Nov, 2008
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets