Add Poetry

رہنے لگی ہے اب مری آنکھوں میں روشنی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

راتوں کو جاگنے کا تقاضہ نہ کر ابھی
میری طرح ابھی سے اندھیرا نہ کر ابھی

خود کو بچا کے چلتی رہی میں بھی عمر بھر
آیا ہے ایک ایسا نظارہ نہ کر ابھی

رہنے لگی ہے اب مری آنکھوں میں روشنی
جیسے کوئی چمکتا ستارہ نہ کر ابھی

آنکھوں کے بعد جب یہ مرا دل بجھ گیا
اشکوں کا بہہ گیا کوئی دھارا نہ کر ابھی

سورج زمیں سے آسماں سے چاند آگیا
جب روشنی کو میں نے پکارا نہ کر ابھی

ہر سمت ہے بہارمری رہگزر میں آج
خوشبو کا زندگی میں اندھیرا نہ کر ابھی

پھیلے ہیں اس قدر تری یادوں کے سلسلے
مت چھیڑ مجھ کو آج کہ گریہ نہ کر ابھی

ڈھلتے ہی شام یاد کی وہ آندھیوں کے ساتھ
شاہد کہ آ ہی جائے اندھیرا نہ کر ابھی

جسکے لبوں پہ پھر کبھی غنچے نہیں کھلے
وشمہ کو مار ڈال تو سایہ نہ کر ابھی

Rate it:
Views: 246
20 May, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets