Add Poetry

رت

Poet: fauzia By: fauzia, rahim yar khan

دیکھو دیکھو آگئی پھربہار کی رت
چھا گئی گلوں پہ نکھار کی رت

بیت گئے بدگمانیوں کے موسم کیسے
دل آنگن میں مہک رہی ہے اعتبار کی رت

پہنچ چکے انجام کو سبھی اندیشے
رہے گی مجھ میں تجھ میں باقی اعتماد کی رت

بے بسی اور مجبوری کا وقت بھی ٹلا
لگ گئی ہے ہمارے نام اختیار کی رت

یوں بھی ہوں برسات کی شدت سے منتظر
تنہا نہیں کٹے گی برکھا بہار کی رت

ہوا کے دوش پہ اڑتی خوشی کی سرگوشی
کہہ رہی ہے آنے والی ہے ملاقات کی رت

اب جارہے ہو تو لوٹ کے آؤ گے کب
میری قسمت نہ بنانا انتظار کی رت

آنکھ لگنے سے پہلے نیند کھلنے سے پہلے رہتی ہے اک سحر
کتنی شوخ ہے پہلے پہلے پیار کی رت
 

Rate it:
Views: 393
09 Jun, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets