Add Poetry

رات کے اندھیرے میں

Poet: Arsalan as Slan By: Arsalan, Khanpur RYK Punjab

رات کے اندھیرے میں دور ہم اکیلے ہوں
شام کا وہ لمحہ لیے دلوں سے ہم کھیلے ہوں

انتطار ہو اس پہر کا جس پھر میں ہمارے میلے ہوں
ساتھ وقت ہو ہمارے اور ہم اس وقت کے رکھیلے ہوں

کبھی تنہا نہ ہو دل ہمارا جو دکھ ہم نے جھیلے ہوں
دور اس شہر میں ، مٹی کے ہمارے ٹیلے ہوں

اک محل ہو، جس میں پھلوں کے باغیچے ہوں
اور اس باغیچے میں پھل سارے رسیلے ہوں

جنت کا سماں ہو جس میں جام ہم پیتے ہوں
خوبی اس جام کی، کہ جام سب نشیلے ہوں

کاش وہ وقت قریب ہو جس میں خواب ہمارے پورے ہوں
ہر شخص کی زباں پہ ، ہمارے نام کے پہیلے ہوں

دنیا رشک کرے ہمارے پیار پہ جس میں دکھ ہم نےجھیلے ہوں
اور ہم دور گگن میں ستاروں کی طرح چمکیلے ہوں

اور رات کے اندھیرے میں دور ہم اکیلے ہوں
شام کا وہ لمحہ لیے دلوں سے ہم کھیلے ہوں

Rate it:
Views: 678
24 Oct, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets