Add Poetry

دیوار بن گئے تھے جو موسم بدل گئے

Poet: سعید اللہ خاں افق By: Love Poetry in Urdu, Karachi

دیوار بن گئے تھے جو موسم بدل گئے
آ جائیے کہ شام کے سائے بھی ڈھل گئے

آتش فشاں پہاڑ تھے لاوے نگل گئے
شاطر مزاج لوگ نئی چال چل گئے

حالانکہ بات سچ ہی کہی تھی ضمیر نے
لیکن بہت ہی تلخ تھے الفاظ کھل گئے

صبح شب سیاہ بڑے طمطراق سے
سورج اگا رہی تھی مگر ہاتھ جل گئے

آئی شب سیاہ ضیا باریوں کے ساتھ
شکر خدا کہ اپنے برے دن بھی ٹل گئے

جیسے کسی کا صور سرافیل پھونکنا
دنیائے درد کانپ اٹھی دل دہل گئے

اس درجہ پائیدار سفینہ تھا عزم کا
طوفان آئے اور ارادے بدل گئے

دیکھا مذاق اڑانے لگیں پھر بلندیاں
ہم پھر افقؔ حدود سے آگے نکل گئے

Rate it:
Views: 763
08 Jun, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets