Add Poetry

دِل کو کِھلونا جان کے تم کھیلتے رہے

Poet: UA By: uzma ahmad, Lahore

دل کو کھلونا جان کے تم کھیلتے رہے
اور ہم تمہارا کھیل دل پر جھیلتے رہے

کھیلنے کی چیز ہے جی جان سے کھیلو
دل بھی ہمارا ہے، تمہارا مان سے کھیلو
دل کو کھلونا جان کے تم کھیلتے رہو
دل ہمارے تم یہ کھیل جھیلتے رہو
لیکن ذرا دھیان سے نازک ہیں آپ اور
کانٹا سی نہ چبھ جائیں کہیں کرچیاں منہ زور
شیشے کے دل کو ہاتھ میں کیسے اچھالو گے
ٹوٹا تو بکھری کرچیاں کیسے سنبھالو گے
ہم کو ہمارے دل کی نہیں فکر تمہاری ہے
مسکان تمہاری ، ہماری جان سے پیاری ہے
یہ سوچ کر تمہارے کرم جھیلتے رہے
ہم جھیلتے رہے تم کھیلتے رہے

دل کو کھلونا جان کے تم کھیلتے رہے
اور ہم تمہارا کھیل دل پر جھیلتے رہے

Rate it:
Views: 1247
22 Aug, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets