Add Poetry

دل پر ہمارے زخم کوئی تازہ لگائیں

Poet: رازق انصاری By: رازق انصاری , اندور انڈیا

دل پر ہمارے زخم کوئی تازہ لگائیں
ہم آپکے خلوص کا اندازہ لگائیں

دیوار جن کی کھوج تھی وہ لوگ جاچکے
ہم لوگ نئے لوگ ہیں دروازہ لگائیں

بازارِ دل سے اپنی دکانیں سمیٹ لیں
جو فائدہ نقصان کا اندازہ لگائیں

پھر دوستوں کو دعوتِ جشنِ دیں
کالر پہ پھر گلاب ترو تازہ لگائیں

چہرے کی جھرّیاں خلاصہ حیات کا
ہم ان پہ کیوں بھبھوت ملیں غازہ لگائیں

Rate it:
Views: 317
22 Sep, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets