Add Poetry

دریا اُداس آنکھ میں ہے سوگوار کیوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

دریا اُداس آنکھ میں ہے سوگوار کیوں
اک دل ہے میرے ساتھ مگر بیقرار کیوں

کتنے طویل ہیں مرے ایّامِ مفلسی
اُس کو ہے میرے حال پہ ہی اختیار کیوں

میرا سکون ، میری وہ خوشیاں خرید کر
کرتا ہے مجھ سے درد کا ہی کاروبار کیوں

جس کے سبب کسی کو بھی عزّت نہیں نصیب
پھر بھی وہ سارے شہر میں ہے باوقار کیوں

ہر سمت خوں کی بارشیں ، منظر عجیب ہیں
دامن وفا کا دیس میں ہے تار تار کیوں

سردی ، تمہاری یاد ہے اور اس کے ساتھ ساتھ
چائے کا دور چل رہا ہے بار بار کیوں

رکھی ہے آپ نے یہاں کانٹوں سے دوستی
وشمہ تمہارے حُسن کا صدقہ ، بہار کیوں ؟

Rate it:
Views: 217
29 Jan, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets