خوابیدہ چراغ
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.Aشاخوں پہ کھلے پھولوں پہ ہے غم کا بسیرا
ہر سحر میں بکھرا ہوا بے نام اندھیرا
شب فرقت میں تقاضا ہے اہل ہوس کا
ناں سونے کی تمنا ہے ناں دیکھیں گے سویرا
میری چاہت سے منور ہے تیرے چہرے کا چاند
رخ یار کے ہر عکس میں چھپا رنگ ہے میرا
ہم ان کی محبت میں کریں گے ناں شکایت
ڈھلتی ہوئی ہر شب میں ہے اشکوؤں کا ڈیرا
ہو آسودگی دن کی یا ہو دل نواز کوئی شام
خوابیدہ چراغوں میں چھپا حسن ہے تیرا
More Love / Romantic Poetry







