Add Poetry

جواں بچوں پہ سختی کر رہے ہیں

Poet: ضیاء مذکور By: Zia Mazkoor, Bahwalpur

جواں بچوں پہ سختی کر رہے ہیں
خود اپنی قبریں پکی کر رہے ہیں

بہشتوں سے نکالے جانے والے
زمیں پر موج مستی کر رہے ہیں

میں جن کے غم میں آدھا رہ گیا ہوں
وہ اپنی بات پوری کر رہے ہیں

جنہوں نے آپ کو آقا نہ مانا
وہ دنیا کی غلامی کر رہے ہیں

یہ کس کی ناؤ اتری پانیوں میں
جزیرے ڈوبنے کی کر رہے ہیں

سمندر ٹھیک ہیں اپنی جگہ پر
مچھیرے چھیڑخانی کر رہے ہیں

افق پر اڑ رہی ہیں فاختائیں
نہ لشکر پیش قدمی کر رہے ہیں

ستارے کیا بتائیں راستوں کا
ہمیں آوارہ گردی کر رہے ہیں
 

Rate it:
Views: 357
28 Jan, 2017
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets