Add Poetry

تیرے نام سے

Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.A

تیری محبت میں چور ہونا چاہتا ہوں
تیری ذات کا غرور ہونا چاہتا ہوں

میں اپنی پہچان کو بھول کر ہر پل
تیرے نام سے مشہور ہونا چاہتا ہوں

میری تقدیر بھی مجھ پہ رشک کرے
تیرے ماتھے کا سیندور ہونا چاہتا ہوں

مجھے تو کچھ نہیں بس تیرا ساتھ چاہئے
بسا کے دل میں تجھے مغرور ہونا چاہتا ہوں

تیرے رنگ و روپ کے حصار میں قید رہوں
تیری خوشبوؤں سے معمور ہونا چاہتا ہوں

Rate it:
Views: 1521
25 Jun, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets