Add Poetry

تیری محفل میں عاشقی کے بغیر

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

تیری محفل میں عاشقی کے بغیر
کیا سناؤں میں دل لگی کے بغیر

چشم حسرت سے بہہ رہا ہے لہو
غم کے دریا میں اب نمی کے بغیر

کیسی دوری ہے آج کل مجھ سے
کیسی رنجش ہے دشمنی کے بغیر

جب سے شامل ہوں بزم یاراں میں
تب سے زندہ ہوں دوستی کے بغیر

سب ستارے اداس بیٹھے ہیں
چاند نکلا ہے چاندنی کے بغیر

کشت امید اب بھی باقی ہے
اس دریچے میں تیرگی کے بغیر

غم کا موسم چھپائے بیٹھا ہے
سارا گلشن ہی اک کلی کے بغیر

زخم زندہ ہیں آج بھی وشمہ
اس محبت کی روشنی کے بغیر

Rate it:
Views: 220
02 Feb, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets