Add Poetry

تُو اگر بد گُمان ہو جائے

Poet: wasim ahmad moghal By: wasim ahmad moghal, lahore

تُو اگر بد گُمان ہو جائے
یہ زمیں آسمان ہو جائے

اُس کی یادوں کے سائے میں رہئیے
زندگی کچھ آسان ہو جائے

دیکھ لے وہ اگر محبّت سے
دھوپ ہی سائبان ہو جائے

اِک نظر اُس کودیکھ لے زاہد
تم کو حاصل اِیمان ہو جائے

دیکھ لوبے حجابیاں اُس کی
شیخ جی امتحان ہو جائے

دیکھ کر اُس کے نازِ محبوبی
شیخ پھرسےجوان ہو جائے

شاعروں کی حسین محفل میں
دوستو کچھ بیان ہو جائے

یہی دنیا بہشت ہے پیارے
تُو اگر مہربان ہو جائے

مشکلیں پھر سے آنے والی ہیں
ہر کلی سخت جان ہو جائے

تری کشتی کو کون روکے گا
عزم گر بادبان ہو جائے

ڈھونڈ مرنے کی کوئی ایسی سبیل
زندگی جاوِدان ہو جائے

زخم تازہ کوئی لگا جاناں
دل مرا گلستان ہو جائے

تیر ہو جائے نہ خطا اُن کا
اَب کے دل درمیان ہو جائے

زندگی تو عذاب میں گزری
کاش مرنا آسان ہو جائے

تیر بن کر کیوں نہ نکلے روح
جب کمر ہی کمان ہو جائے

Rate it:
Views: 373
02 Sep, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets