Add Poetry

بے قرار روحیں

Poet: Irfan Ali By: Irfan Ali, Rawalpindi
Be Qarar Roohein

کائنات کے ذرے ذرے میں
بستی ہیں بے قرار روحیں
قبروں سے نکل آئیں ہیں
یارب! یا رب ! سن لے فریاد
کچھ کہتی ہیں تجھ سے
تیری یہ بے قرار روحیں
کوئی غموں سے بوجھل
کوئی دکھوں سے بوجھل
کوئی گناہ سے بوجھل
کوئی ظلم سے بوجھل
کوئی کسی کی یاد میں پاگل
کوئی کسی کی دید میں گھائل
کوئی درد اطفال کو روئے
کوئی اپنے حال کو روئے
کوئی کسی کی دید کو ترسے
اپنوں کی یاد میں تڑپے
ہجر کے ماہ و سال کو روئے
یارب تیری یہ بے قرار روحیں
کیوں پھرے در بدر سوال بن کر
تیری رحمت ہے سب سے بڑھ کر
معاف کر دے ہے ذات تیری عز و جل

Rate it:
Views: 1490
22 Nov, 2008
Related Tags on Forgiveness Poetry
Load More Tags
More Forgiveness Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets