Add Poetry

بھائی کی شادی پے دیکھا تھا اُسے

Poet: NEHAL GILL By: NEHAL, Gujranwala

بھائی کی شادی پے دیکھا تھا اُسے
پہلی بار مسکراتے ہوئے
ادائوں کی چادر اوڑھ کے
سُنتے ہوئے سُناتے ہوئے
چاند سے چہرے پے گِری ہوئی
ریشمی زلف ہٹاتے ہوئے
رُباب خوشی کے چھیڑے ہوئے
وفا کے گیت گاتے ہوئے
لڑکی تھی یا پَری تھی کوئی
چُپ ہو گیا میں بتاتے ہوئے
عاشقوں کی تباہی سوچی ہو گی
خدا نے اُسے بناتے ہوئے
دیکھا اُسے چاند نے بھی جب
چُھپ گیا پھر شرماتے ہوئے
حُسن کے یُوں تو ہزاروں موتی تھے
اُسے دیکھا سب کو جلاتے ہوئے
محبت کے راز جو چُھپانے تھے
بول گیا میں سب چُھپاتے ہوئے
کومل ہاتھوں کو سجایا تھا مہندی سے
چہرے پے لالی لگاتے ہوئے
نہال الوداع مجھکو کہہ کے وہ
بنا گئے اپنا مجھے جاتے ہوئے
بھائی کی شادی پے دیکھا تھا اُسے
پہلی بار مسکراتے ہوئے
 

Rate it:
Views: 809
24 May, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets