Add Poetry

انگڑائی لے کے مجھ سے

Poet: By: Peerzada Arshad Ali Kulzum, harrisburg pa usa

انگڑائی لے کے مجھ سے رات نہ لیے جدائی ہاں
پیاری ہے مجھے اے شب تیری تنہائی ہاں

تم کیا سمجھو کیا تم جانے بس اب رہنے دو
چاہے دل کے تکڑے ہزار ہوں پر ہونا رسوائی ہاں

اڑتے اڑتے تھک بیٹھے ییں وہ پنچھی بھی ہاں اب
اب کہاں تک پیچھا کرے گا آ صیاد ہرجائی ہاں

وصل کی رات جانے کیوں ضد تھی ان کوجانے کی
وقت سے پہلے ڈوبا تارا ہوئی تاروں کی بھلائی ہاں

آنکھ مچولی کھیلتے ہیں جگنوں پیارے پیارے سے
ہم بس ٹھہرے اک مسافر کیوں نہ ہوں ان کے شیدائی ہاں

توبہ توبہ یہ کیا ہوا بھرا جام گر کے ٹوٹ گیا
جلدی سے جا کے ٹکڑے اٹھاؤ کیا کہی گی خدائی ہاں

آواز روتے روتے بیٹھ گی رولانا نہ اور اب
تم سمجھ کے بھی نہ سمجھو کے میری بات الہی ہاں

دیکھو بس اب رہنے دو نہ دو بڑھاواہ باتوں کو
قسم سے جایں گے ہم روٹھ اگر پھر قسم اٹھائی ہاں

وقت کے بہتے سمندر کا علی کوئی کنارا ہی نہیں
تم بھی سمجھو اور انہیں بھی سمجھاؤں اس میں ہے دانائی ہاں

Rate it:
Views: 608
16 Jul, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets