Add Poetry

امامت

Poet: Allama Iqbal By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

تونے پوچھی ہے امامت کی حقیقت مجھ سے
حق تجھے میری طرح صاحبِ اسرار کرے!

ہے وہی تیرے زمانے کا امامِ برحق!
جو تجھے حاضر و موجود سے بیزار کرے!

موت کے آئنے میں تجھ کو دکھا کر رخِ دوست
زندگی تیرے لیے اور بھی دشوار کرے!

دے کے احساسِ زیاں تیرا لہو گرما دے
فقر کی سان چڑھا کر تجھے تلوار کرے!

فتنۂ ملت بیضا ہے امامت اس کی!
جو مسلماں کو سلاطیں کا پرستار کرے

Rate it:
Views: 356
10 Sep, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets