Add Poetry

اقرار میں چھپا ہوا انکار دیکھ کر

Poet: Tasdiq Ahmed Khan By: Tasdiq Ahmed Khan , Ajmer

اقرار میں چھپا ہوا انکار دیکھ کر
دل ڈر رہا ہے تیورَ دلدار دیکھ کر

دل کی خطا ہے اور نشانہ جگر پہ ہے
تیر َ نظر چلاءیے سرکار دیکھ کر

دیدار کی جو آس تھی کافور ہو گھی
رخ پر پڑی نقاب کی دیوار دیکھ کر

مت کیجیے یقین حسیں شکل پر کبھی
کیجئے ہمیشہ دوستی معیار دیکھ کر

کرفیو میں گھر غریبوں کے لٹتے ہی ہیں حضور
حیران کیوں ہیں. آج کا اخبار دیکھ کر

اگلا نشانہ تو ہی ہے دہشت پسند کا
ہنس لے تو خوب گھر میرا مسمار دیکھ کر

تصدیق جن عزیزوں پہ تھا تم کو اعتماد
کترا رہے ہیں وہ تمہیں نادار دیکھ کر

Rate it:
Views: 522
05 Jun, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets