Add Poetry

اس زندگی کی سیج پہ سب کو خفا کیا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

اس زندگی کی سیج پہ سب کو خفا کیا
میں نے جو راہِ یار میں سجدہ ادا کیا

باقی کی زندگی بھی میں تنہا غزار لوں
تیرے بغیر میں نے یہی فٰیصلہ کیا

دھوکے کی چال آج بھی تم کو نصیب ہو
میں نے تری جفا پہ سدا حوصلہ کیا

قربان ہوں میں آج بھی تیرے غرور پر
تونے نہ میرے حسن کا یہ حق ادا کیا

پوجا ہے جس کو رات دن یہ بھی کمال ہے
اس شخص نے ہر موڑ پہ مجھ سے دغا کیا

چھوڑو نا آج مجھ کو بھی منزل پہ جانے دو
میں نے تمہارے دل میں ہے گر راستہ کیا

تم بھی جو چاہتے ہو یہاں تم کرو وہی
جو کچھ میں چاہتی ہوں یہاں ہے سدا کیا

تم بھی یہ درد گھول دو میرے جہاں میں
میں نے تمہارے پیار کو گر ہے خفا کیا

وشمہ جی میں نے یار کے قدموں میں بیٹھ کر
ہر درد و حادثات کو ہر ایک گلہ کیا

Rate it:
Views: 357
19 Mar, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets