آوارگی میں محسنؔ اس کو بھی ہُنر جانا اقرارِ وفا کرنا، پھر اس سے مُکر جانا جب خواب نہیں کوئی، کیا زندگی کرنا ہر صبح کو جی اُٹھنا، ہر رات کو مر جانا جب بھی نظر آؤ گے ہم تم کو پکاریں گے چاہو تو ٹھہر جانا، چاہو تو گُزر جانا