Add Poetry

آج بھی عہدِ محبت میں کدھر جاتی ہوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

آج بھی عہدِ محبت میں کدھر جاتی ہوں
لے کے دریا جو سمندر میں اتر جاتی ہوں

زندگی عشق میں ہجرت کے حوالے کرکے
اپنی ہی خاک اڑاتی ہوں بکھر جاتی ہوں

چاند کے ساتھ تعلق ہے پرانا لیکن
روشنی بانٹ کے دنیا کو گزر جاتی ہوں

محاذِ زیست پہ تنہا ہوں مگر دیکھئے ہیں
ساتھ چلتی ہے یہ دنیا میں کدھر جاتی ہوں

اپنے سب عیب چھپاتی ہوں تری آنکھ میں پھر
تیری نظروں سے سبھی لے کر ہنر جاتی ہوں

میں نے بند آنکھوں سے تجدیدِ محبت کر لی
زندگی چھوڑ کے اب موت کے گھر جاتی ہوں

یہ ترا حسن محبت ہے مری جاں وشمہ
تیرے دربار میں آتی ہوں ،نکھر جاتی ہوں

Rate it:
Views: 339
10 Jun, 2023
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets