Add Poetry

Ab Kaisay Raphoe Pairahan Ho Is Aawara Deewany Ka

Poet: Qamar Jalalvi

Ab Kaisay Raphoe Pairahan Ho Is Aawara Deewany Ka

اب کیسے رفو پیراہن ہو اس آوارہ دیوانے کا
کیا جانے گریباں ہوگا کہاں دامن سے بڑا ویرانے کا

واعظ نہ سنے گا ساقی کی لالچ ہے اسے پیمانے کا
مجھ سے ہوں اگر ایسی باتیں میں نام نہ لوں میخانے کا

کیا جانے کہے گا کیا آ کر ہے دور یہاں پیمانے کا
اللہ کرے واعظ کو کبھی رستہ نہ ملے میخانے کا

تربت سے لگا کرتا محشر سنتے ہیں کوئی ملتا ہی نہیں
منزل ہے بڑی آبادی کی رستہ ہے بڑا ویرانے کا

جنت میں پیے گا کیونکر اے شیخ یہاں گر مشق نہ کی
اب مانے نہ مانے تیری خوشی ہے کام مرا سمجھانے کا

جی چاہا جہاں پر رو دیا ہے پاؤں میں چبھے اور ٹوٹ گئے
خاروں نے بھی دل میں سوچ لیا ہے کون یہاں دیوانے کا

ہیں تنگ تری مے کش ساقی یہ پڑھ کے نماز آتا ہے یہیں
یا شیخ کی توبہ تڑوا دے یا وقت بدل میخانے کا

ہر صبح کو آہ سر سے دل شاداب جراحت رہتا ہے
گر یوں ہی رہے گی باد سحر یہ پھول نہیں مرجھانے کا

بہکے ہوئے واعظ سے مل کر کیوں بیٹھے ہوئے ہو مے خوارو
گر توڑ دے یہ سب جام و سبو کیا کر لو گے دیوانے کا

احباب یہ تم کہتے ہو بجا وہ بزم عدو میں بیٹھے ہیں
وہ آئیں نہ آئیں ان کی خوشی چرچا تو کرو مر جانے کا

اس وقت کھلے گا حس کو بھی احساس محبت ہے کہ نہیں
جب شمع سر محفل رو کر منہ دیکھے گی پروانے کا

بادل کے اندھیرے میں چھپ کر میخانے میں آ بیٹھا ہے
گر چاندنی ہو جائے گی قمرؔ یہ شیخ نہیں پھر جانے کا

 

More Qamar Jalalvi Poetry Images
Famous Poets
View More Poets

Ab Kaisay Raphoe Pairahan Ho Is Aawara Deewany Ka Poetry - Urdu poetry is filled with so many emotions and insights. Just like this couplet of Qamar Jalalvi poetry in which says Ab Kaisay Raphoe Pairahan Ho Is Aawara Deewany Ka. You will find 2 lines and ghazals in image & text form on Qamar Jalalvi shayari. Within the vast realm of Urdu poetry, you'll discover a diverse spectrum of themes like sad, love, friendship, mother, father and Islam. Renowned poets such as Allama Iqbal, John Elia, Ahmad Faraz, and Mirza Ghalib has beautifully written Urdu shayari about these timeless themes.