Add Poetry

نہ کروں زکر تمھارا

Poet: rubinbiswas By: Rubin Biswas, Karachi

 نہ کروں زکر تمھارا
کیوں
جتنا بھی چاھو چھپا لو
وجود تمھارا
جگمگاتا ھوا
آنکھوں میں
دکھائ دیتا ھے
آسماں پے
وہ چاند
وہ ستارہ
رات میں فطرت کا
بخود کر گیا بلا کا شیریں
لگا کر ان سے دل اپنا
محبت کے اتنے اسمان
جھا نک کر ان میں دیکھا
سمندر موجزن
پیار کا قطرہ ابر برسا جو
پھولوں میں اتر گئ خوشبو بارش کی
عروج پے ھیں شوخیاں
غور کروں تو ڈوبتا چلا جائے رے
نکھرا نکھرا جی کو بھائے رے
فضا میں موسم سبز پوش گھنیرے درختوں کا
مہک اٹھی ھے کرن سی جگمگا رھی ھے مجھے
پھولوں پے شعر کہتا ھوا چاند
اچھالے لعل و گہر کے ھلکی ھلکی پھوار جیسے
سنبھالو تم اے زندگی
صبح کی صورت وہ
چمک اٹھی ھے روشنی
در پے محبت کی

Rate it:
Views: 365
24 Dec, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets