Add Poetry

" جو بھی بیتی مجھ پر بیتی، نہ جانے کوئ اور "

Poet: ارسلان حُسینؔ By: Arsalan Hussain, Ajman

جو بھی بیتی مجھ پر بیتی، نہ جانے کوئ اور
کسکو اپنا حال سُناواں سب دیکھلاوے تور

شام ، اُداسی ، ٹھندی ہوایں اور ایک غم کا سوگ
مجھکو اکثر یاد دِلاوے بیتے ہوئے وہ دَور

اُسکے سَنگ میں عشق لڑاواں دیکھیں سارے لوگ
نہ میں چھُپیہ، نہ میں ڈریہ، نہ دل میں کوئ چور

وقت بدلا حالات کے ہاتھوں عجب ہوا سَنجوگ
بچھڑا وہ خاموشی سے اور مَن میں مچ گیا شور

اب رات اندھیری جب بھی اُترے دل کو لاگے روگ
میں کی کَریا ، میرے دل پر نہ چَلیاں کوئ زور

خواب میں آوے ، جی بھڑکاوے ، دے جاوے اِک جوگ
آدھی نیند سے جاگ کر اُسکو ڈھونڈوں چارو عور

دھیرے دھیرے کھاتا جاوے مجھکو اب یہ روگ
ہے مجھ میں کونسی خامی؟ جن پر اسنے کیا ہے غور

Rate it:
Views: 495
18 Feb, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets