Add Poetry

گردش ِ دوراں سے میری جاں

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, islamabad

گردش ِدوراں سے میری جاں، پریشاں نہ ہوا کیجیے
زندگی ہوتی نہیں ہےآساں ، پریشاں نہ ہوا کیجیے

کچھ لمحے ہی جی لینے دیں اس بزم ِجہاں میں
چند گھڑیوں کے ہیں مہماں، پریشاں نہ ہوا کیجیے

محض کہہ دینے سےہی یادیں نہیں مٹتی دل سے
یہ بات ہے خارج از امکاں، پریشاں نہ ہوا کیجیے

اپنی کشتی کو لہروں کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیا
کرلے جو کرسکتا ہے طوفاں، پریشاں نہ ہوا کیجیے

کون کہتا ہے کہ تھم جاتی ہے کسی کے جانے پہ
زندگی تو رہہتی ہے رواں، پریشاں نہ ہوا کیجیے

در ایک بند ہوا، تو کیا ہے سو کُھل بھی گئے ہیں
وقت بھی ہوجائے گا مہرباں،پریشاں نہ ہوا کیجیے

خدا کی دھرتی بہت وسیع ہے یہ بد گمانی کیسی
کہیں تو مل جائے گا سائباں،پریشاں نہ ہوا کیجیے

دل ہے تو درد بھی ہوگا ، آنکھ ہے تو آنسو بھی
یونہی چلتا رہے گا کارواں، پریشاں نہ ہوا کیجیے

خودی کو عشق میں اِس درجہ فنا کردوں گا رضا
مٹ جائے گا میرا نام و نشاں، پریشاں نہ ہوا کیجیے

Rate it:
Views: 520
09 Nov, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets