کہا کہ اوں ہنھ
Poet: mannan bijnori By: mannan bijnori, mumbai indiaبرائے وعدہ بنامِ الفت جھلک دکھا کر کہا کہ اوں ہنھ
بدل ہی دی نا میں ہاں فریبی نے چھت پہ آکر کہا کہ اوں ہنھ
وہ بھیگی شب وہ سہانا موسم
وہ گیلے کپڑے وہ جسم اسکا
کڑکتی بجلی کی روشنی میں
بیانِ واعظ کی حور جیسا
کشش تھی ایسی کہ دل مچل کر
ہوا اسی وقت اس کا شیدا
جو پیش کی اس کو اپنی چھتری
تو کپکپا کر کہا کہ اوں ہنھ
برائے وعدہ بنامِ الفت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدل ہی دی نا میں ہاں فریبی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے قدموں کی سن کے آہٹ
وہ اسکا گھر سے نکل کے آنا
پکار کر یوں ہی نام کوئی
وہ بر ہمی سے چھڑی اٹھا نا
ہمارے اس سمت دیکھنے پر
وہ ہولے ہولے سے مسکرانا
نشانہ ہم تو نہیں جو پوچھا
تو مسکرا کر کہا کہ اوں ہنھ
برائے الفت بنامِ وعدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدل ہی دی نا میں ہاں فریبی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلف اٹھا کر یہ بولے اک دن
ہم اپنا وعدہ وفا کرینگے
ادھر کی د نیا ادھر ہو لیکن
یہ دل تو بس ہم تم ہی کو دینگے
پھر اگلے دن ہی یہ آکے بولے
کہ ہم ہیں بے بس نہ مل سکینگے
سبب نہ بتلا یا بے بسی کا
گھما پھرا کر کہا کہ اوں ہنھ
برائے وعدہ بنامِ الفت جھلک دکھا کر کہا کہ اوں ہنھ
بدل ہی دی نا میں ہاں فریبی نے چھت پہ آ کر کہا کہ او ہنھ
اک مسکراہٹ عمر بھر کی میری عادت کر گئی۔
تیرا چہرہ چاند سے بڑھ کر لگا ہر موڑ پر،
تیری آنکھوں کی چمک ہر روشنی سے بڑھ گئی۔
تیری زلفوں کی گھٹا جب میرے دل پر چھا گئی،
پھول کی خوشبو بھی اپنی خوشبو بھول سی گئی۔
تو حسیں ہے، اس میں کوئی دوسرا مطلب نہیں،
پر تجھے اپنے ہی حسن پر اتنی انا زیب نہیں۔
کبھی میری بے قراری کی خبر بھی تو لیا کر،
صرف اپنی ہی ادا پر ہر گھڑی نازاں نہ رہ۔
میں نے ہر دھڑکن میں بس تیرا ہی نام لکھ دیا،
تو نے میرے عشق کو شاید تماشا جان لیا۔
یہ بھی سچ ہے، تُو دعا ہے میری قسمت کے لیے،
یہ بھی سچ ہے، تُو نے اکثر دل مرا آزردہ کیا۔
اک تبسم دے کے پھر نظریں چرا لینا تری،
قتل بھی کرتا ہے اور الزام بھی لیتا نہیں۔
میں اگر خاموش ہوں تو یہ نہ سمجھ بے وفا،
دل کی دنیا میں محبت شور کم کرتی نہیں۔
آج بھی ہر دعا میں تیرا ہی ذکر آتا ہے،
سحرؔ عشق سچا ہو تو پھر گلہ بھی محبت بن جاتا ہے۔
نیند سے مجھ کو اٹھایا اور بس
تپتے صحرا اور جلتی دھوپ میں
میں رہا اور میرا سایہ اور بس
روزگارِ تلخ نے فرصت نہ دی
زندگی نے غم کمایا اور بس
گھر کی خاطر عمر بھر لڑتا رہا
اپنا ہر ارماں گنوایا اور بس
مّے کده کا بس یہی معمول ہے
ساقی آیا جام لایا اور بس
ہم نے دنیا سے وفا مانگی مگر
ہر کسی نے دل دکھایا اور بس
نفرتوں کی آگ جب بھڑکی تو پھر
اس نے اُس کا گھر جلایا اور بس
تیری خوشبو تھی ہوا کے دوش پر
دل نے تجھ کو پاس پایا اور بس
میں اگر ٹوٹا تو ماں نے پیار سے
مجھ کو سینے سے لگایا اور بس
ماں کے قدموں میں سکوں ایسا ملا
دل نے ہر غم کو بھلایا اور بس
ہر شام کو منان کا معمول ہے
شعر لکھا شعر سنایا اور بس
تڑپ رہیں ہیں ہم اور ترساؤ تم یہ ظلم صنم ہم سہہ نہ سکیں
آنکھوں میں ہمارے آنسوں ہے غم یہ ظلم صنم ہم سہہ نہ سکیں
بینا نظرانداز کرنا کرو تم ختم یہ ظلم صنم ہم سہہ نہ سکیں
بانہوں میں جو تم ہماری آؤ نہیں کیسے بھلا ہم جییے تم بن
دور تم سے ہم رہ نہ سکیں جانم . یہ ظلم صنم ہم سہہ نہ سکیں
کسی اور کے ساتھ کیسے دیکھیں تمھیں نہ ستاؤ اس قدر ہمیں
نہ رکھ سکو جو تم وفا کا بھرم یہ ظلم صنم ہم سہہ نہ سکیں.
کیا کہوں کیسے کچھ کہا ہی نہیں جائے
دل دیوانہ سا ہوا جائے
بینا چاہے ہی چاہے تمھیں جائے
تم نہ سمجھو ہمیں نہ ہمارے پیار کو
کوئی دیکھے تمھیں ہمیں اچھا نہیں لگے کیو
کیا گزرے ہم پہ ہم کیسے سنبھلے . ناں جانوں ناں تم
ہم کیا کیا کریں خود کو سمجھانے کو






