Add Poetry

وہ چاند سا چہرا حجاب میں اکھڑا اکھڑا چشم بدور

Poet: ا ے ایس عارف By: ا ے ایس عارف, Mississauga Canada

حسن سے مزین زلفوں میں گھرا مکھڑا چشم بدور
میری نبض کو بخوبی جس نے ھے پکڑا چشم بدور

میر ے گلشن میں تو جانے عجب ھلچل سی مچی ھے
ایک گلاب کی خاطر تتلیوں کا ھے جھگڑا چشم بدور

اسکے رخسار کی لالیاں سلجھا رھی ھیں پہیلیاں
وہ ہمہ تن گوش ھو کر سن رھے ھیں دکھڑا چشم بدور

اسکے تصور میں تو جیسے ھم تخت نشیں ھوے ھیں
دل ھے بہت شاھی چاہیے بس روکڑا چشم بدور

خیالات ھو کہ آہیں لرزاں نظر آتی ھیں سانسیں
مکڑی کے جال نے کس کس کو ھے جکڑا چشم بدور

شاید زمانے کی گرد نے اپنا اثر دیگھا دیا ھے
وہ چاند سا چہرا حجاب میں اکھڑا اکھڑا چشم بدور

رقصاں ھیں فضائیں گنگنا رھی ھیں ھوائیں
میر ے گیتوں کا بس تو ھی تو ھے مکھڑا چشم بدور

Rate it:
Views: 999
11 Nov, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets