Add Poetry

وہی ادھ بجھی میری نیند ہے

Poet: Tariq Butt By: Gul Bose, Karachi

وہی آہٹیں درو بام پر ، وہی رت جگوں کے عذاب ہیں
وہی ادھ بجھی میری نیند ہے ، وہی ادھ جلے میرے خواب ہیں

میرے سامنے یہ جو خواہشوں کی ہے دھند حدِّ نگاہ تک
پرے اس کے، جانے، حقیقیتں کہ حقیقتوں کے سراب ہیں

میری دسترس میں کبھی تو ہوں جو ہیں گھڑیاں کیف و نشاط کی
ہے یہ کیا، کہ آئیں اِدھر کبھی تو لگے کہ پا بہ رکاب ہیں

کبھی چاہا خود کو سمیٹنا تو بکھر کے اور بھی رہ گیا
ہیں جو کرچی کرچی پڑے ہوئے میرے سامنے میرے خواب ہیں

یہ نہ پوچھ کیسے بسر کیے ، شب و روز کتنے پہر جیے
کسے رات دن کی تمیز تھی ، کسے یاد اتنے حساب ہیں

اُنہیں خوف رسم و رواج کا ، ہمیں وضع اپنی عزیز ہے
وہ روایتوں کی پناہ میں ، ہم انا کے زیرِ عتاب ہیں

ابھی زخمِ نو کا شمار کیا ، ابھی رُت ہے دل کے سنگھار کی
ابھی اور پھوٹیں گی کونپلیں ، ابھی اور کھلنے گلاب ہیں

Rate it:
Views: 449
28 Feb, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets