Add Poetry

واسطے صنم سنورنے کا مزہ کچھ اور ہی ہے

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

واسطے صنم سنورنے کا مزہ کچھ اور ہی ہے
وفاؤں میں نکھرنے کا مزہ کچھ اور ہی ہے

عشق و محبت میں زندگی جینا عام سی بات
عشق و محبت میں مرنے کا مزہ کچھ اور ہی ہے

اپنے تحفظ کے لئے جنگ کرتے رہتے ہیں ہم
کسی کیلئے لڑنے کا مزہ کچھ اور ہی ہے

جھیل و ساگر میں لاکھ آئے سکون بھیگ کر
چشمِ صنم اُترنے کا مزہ کچھ اور ہی ہے

زخمِ ہجراں ہوں اُس پہ مرہم لگائیں وصال والے
اُن زخموں کے بھرنے کا مزہ کچھ اور ہی ہے

حاکمِ لب پہ حکمِ سزا ، عاشقِ لب پہ مسکانِ وفا
ہائے ! پھر سولی چڑھنے کا مزہ کچھ اور ہی ہے

نہالؔ جی عشق کے کھیل میں جیتنا غنیمت سمجھو
مگر اِس میں ہرنے کا مزہ کچھ اور ہی ہے

Rate it:
Views: 478
10 May, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets