Add Poetry

نہ جانے کیا آج جی میں آ یا کہ تو مہت یاد آ رہا ہے

Poet: Anwar Kazimi By: anwar kazimi, mississauga, Canada

تو آ ج غیرو ں کی محفلو ں میں مجھے تو کا فر بتا رہا ہے
یہ بات کتنی عجب ہے ظالم ، کبھی تو میر ا خد ا رہا ہے

وہ میٹھا میٹھا سا پیا ر تیر ا ، وہ جھو ٹا سچا قرار تیرا
نہ جانے کیا آ ج جی میں آ یا کہ تو بہت یاد آ رہا ہے

کو ئی تعلق بنائے رکھنا ، ہنسی لبو ں پہ سجائے رکھنا
یہ بات سب سے چھپائے رکھنا کہ وہ تمہارا کہاں رہا ہے

ستارو ں کی انجمن میں کو ئی و فا کے نغمے سنا رہا ہے
تجھے بھی کچھ چپُ سی لگ گئی ہے، مجھے بھی کچھ یاد آ رہا ہے

تمہیں کبھی گر ملے جو فرصت ، تو جا کے کہہ د ینا پتھرو ں سے
جو کل تلک تھا پجاری اُ نکا ، وہ ر یت سے بت بنا رہا ہے

جو شعر پڑھتا تھا محفلوں میں، جو مست رہتا تھا رتجگوں میں
بسا تھا جو آ پ کے دلوں میں، سنا ہے وہ شخص جا رہا ہے

یہ عاشقی کا خیال انو ر ، ذ ہن سے اپنے نکال انو ر
کچھ اپنے د ل کو سنبھا ل انو ر ، بہت ترا نام آ رہا ہے
 

Rate it:
Views: 408
31 Jan, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets