عشق پہ اعتبار کر بیٹھے

Poet: Sajjad Ahmad Bhatti By: Sajjad Ahmad Bhatti, Peshawar

عشق پہ اعتبار کر بیٹھے
جان اپنی نثار کر بیٹھے

ایک گفتار کے تو غازی تھے
لفط سارے شمار کر بیٹھے

جانے کیوں موت دور رہتی ہے
پل پل انتطار کر بیٹھے

جانتے تھے کہ جان جائے گی
سب بے اختیار کر بیٹھے

جان کی آرزو نہیں رکھتے
جان سے اتنا پیار کر بیٹھے

جان لے گی سجاد دنیا بھی
جیت کے اپنی ہار کر بیٹھے

Rate it:
Views: 651
06 Mar, 2010