Add Poetry

صبا چلی زلف کھلی خشبؤ پھیلی فضاؤں میں

Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobar

صبا چلی زلف کھلی خشبؤ پھیلی فضاؤں میں
ھوئی صبح کلی چٹخی کھلے گلاب ھواؤں میں

تیری نظر سے میری نظر تک حسیں سفر گزر گیا
حیاء آئی جھکی پلکیں شرم آئی نگاھوں میں

ھم سے پردہ کس بات کا چلمن سے باھر نکل آؤ
قریب آؤ نہ شرماؤ سما جاؤ ان بانہوں میں

میری تو بس یہی چاھت تجھی سے تجھکو چرا لوں میں
ذرا دیکھو چھیڑو نغمہ محبت کی ان راھوں میں

تجھے چاھوں تجھے مانگوں تمہی سے زندگی میری
لب کھولوں اٹھاؤں ھاتھ بس یہی تمنا دعاؤں میں

Rate it:
Views: 1030
01 Apr, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets