Add Poetry

رسم وفاء

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, Karachi

جب تصور میں کوئی بزم سجائی میں نے
خاص مہمان تیری ذات بنائی میں نے

ایک پل بھی کبھی دل سے نہ بھلایا تجھ کو
عشق میں تیرے یونہی عمر گنوائی میں نے

تو نے جان مانگی ہے لے وہ بھی نچھاور تجھ پہ
حکم جلاد کو دے گردن ہے جھکائی میں نے

تجھ کو پھولوں سے گلہ خار بھری شاخ کا تھا
تیری تو راہ میں پلکیں تھیں بچھائی میں نے

تیرے دامن پہ کوئی حرفو الزام بھی آنے نہ دیا
اپنے سر لے لی ہے ذلت و تباہی میں نے

تو نے ہر نقش میرا پیروں سے روندا لیکن
تیری تصویر نہ اس دل سے مٹائی میں نے

بس تیرے خیالوں کی دنیا میں ہوں کھویا رہتا
اسطرح رسم وفاء تجھ سے نبھائی میں نے

میری معصوم محبت کو تو رسواء تو نہ کر
تیری عیار شرارت ہے چھپائی میں نے

سوختہ جان تو پہلے ہی تھا اشہر لیکن
عشق کی آگ میں اب روح ہے جلائی میں نے

Rate it:
Views: 518
25 Dec, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets