حمد
Poet: Faiza Umair By: Faiza Umair, Lahoreتیری بندگی کا حق جو ادا کر سکوں اے خدا
مجھ ذرہً خاک میں اتنی سکت کہاں
یہ عنایتیں، یہ نوازشیں، یہ لُطف و کرم مجھ پر
تیری رحمتوں کے قابل تھی میری بساط کہاں
اُمیدوں کا ملجا ہے تُو اے خدا
تیرے در کے سوا اور بھٹکوں کہاں
عطا کر اتنی ایمان کی دولت مجھے اے خدا
عاشق محمدی(صلی اللہ علیہ وسلم) بن کر آؤں لا فانئ جہاں
(آمین)
More Life Poetry






