Add Poetry

برسات کی خوش رنگ فضاوں کا سماں ہو

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

برسات کی خوش رنگ فضاوں کا سماں ہو
میں اس کا کبھی نام پکارو وہ جہاں ہو

اک بار محبت کا کوئی پھول کھلا دو
اک بار محبت کی یہاں شام یہاں ہو

لوٹ آئے وہ لے کر مری روٹھی ہوئی نیندیں
وہ بھیجے گا کیا پیار کا پیغام کہاں ہو

بکھرے ہوئے بیٹھے ہیں وہی آپ وہی ہم
سوچوں کے دریچے ہیں وہی خواب وہاں ہو

اک چاند جدا اپنی زمیں سے جو ہوا تھا
واپس نہیں لوٹا وہ خلا وں سے عیاں ہو

تقدیر کے لکھے کو بدلنے کی طلب میں
باعزم ہو تدبیر پہ تدبیر نہاں ہو

اس کو تو کوئی شہر بھی اب راس نہیں ہے
میں اس کا کبھی نام پکارو وہ جہاں ہو

جس سمت سے آئے تھے اُسی سمت کو چل کر
عمال گذشتہ کے ثمر کا وہ زباں ہو

ہے کوئی ادا کر دے ہمیں پیار کی دولت
دھرتی پہ وفاؤں کا نگر ڈھونڈ وہاں ہو

اے وشمہ مجھے اپنی نگاہوں سے پلا دو
بھٹکے رہے بادل بھی ہوا وں کا سماں ہو
 

Rate it:
Views: 350
02 Jun, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets