Add Poetry

اشک زیر ہوئے تیرا نسخہ ہائے وفا سناتے سناتے

Poet: Maria Riaz By: Maria Ghouri, Haroona abad

گر گئے پھر سنبھلتے سنبلھتے
یار نے جب آخر نظر ڈالی دل توڑتے توڑتے
ارمان کئی تھے،
سجانے تھے
تیری پلکوں کی گلیوں میں سپنوں کے محل
محل ٹوٹ گیا بناتے بناتے
پلکیں بھیگ گئی
آنسو روکتے روکتے
مریض بن گے محبت کا درد سناتے سناتے
مجھ سے آکہ کہنے لگے
اچھے معالج سے علاج کروا
ہم تمارے معالج نہیں
دم نکل گیا ان کی زبان سے یہ الفاظ سنتے سنتے
دیدار کی چاہ میں کئی دفعہ ٹال دیا موت کو
صنم آیا بھی تب.
لوگ روپڑے میری قبر پر مٹی ڈالتے ڈالتے
آیا جب حساب کا وقت
ہوا جب میرا حساب
اشک زیر ہوئے تیرا نسخہ ہائے وفا سناتے سناتے

Rate it:
Views: 423
10 Jan, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets