Add Poetry

چاہو تو لوٹ آؤ

Poet: Faiza Umair By: Faiza Umair, Lahore

چاہو تو لوٹ آؤ
کہ اب بھی تیری یادوں کی محفل سجی ھے
جہاں تیری باتوں کی خوشبو
میرے ہر پل کو مہکا جاتی ہے

چاہو تو لوٹ آؤ
کہ اب بھی پورے چاند کی رات چاندنی رقص کرتی ہے
جہاں تیری نظروں کی حدت
میرے رُخساروں کو چُھو جاتی ہے

چاہو تو لوٹ آؤ
کہ اب بھی تیری یاد کے جگنو جگمگاتے ہیں
جہاں تیرے وجود کی روشنی
میری تنہائی کو منور کر جاتی ہے

چاہو تو لوٹ آؤ
کہ اب بھی آنکھیں تیری دید کو ترستی ہیں
جہاں تیری سنگت کی چادر
میرے لبوں کو مُسکا جاتی ہے

چاہو تو لوٹ آؤ
کہ اب بھی محبت میں چاشنی باقی ہے
جہاں تیرے آنے کی اُمید
میرے خیالوں کو بہکا سی جاتی ہے

چاہو تو لوٹ آؤ
چاہو تو لوٹ آؤ

Rate it:
Views: 464
09 Nov, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets