Add Poetry

باتوں کا جادوگر

Poet: ارسلان حُسین By: Arsalan Hussain, Dubai

وہ اِک لڑکی
جسے گفتگو پر عبور نہ تھی
جو الفاظ کے مفہوم میں اُلجھی رہتی
جو عنوان کی تلاش میں کہو جاتی
یوں اسکا دل دھڑکتا تھا
زباں لرزہ یوں رہتی تھی
ادھورے لفظ ہونٹوں سے ادا مشکل سے ہو پاتے
اکثر ایسا ہوتا تھا
اسے کہنا ہو جو مجھ سے
وہ ہمیشہ بھول جاتی تھی
بارہا گفتگو کے درمیاں خاموش ہو جاتی
اپنے سرخ ہونٹوں کو دانتوں میں دبا لیتی
میری ہم کلامی سے بہت بیزار ہو جاتی

اور اب وہی لڑکی، وہی گم سم سی لڑکی
کئی بے رنگ محفل کو اپنے رنگوں سے بھرتی ہے
نئے انداز ہیں اب اسکے
الگ رنگ روپ ہے اسکا
بہت چنچل طبیعت ہے
بہت بے باک ہے اب وہ
وقت کروٹ ہوا ہے یوں
وہ آج جب پاس آ بیٹھی
مجھے کچھ اس سے کہنا تھا
میرے الفاظ لرزہ تھے
میں سب کچھ بھول بیٹھا تھا
اور میرا دل بھی دھڑکا تھا
میں عقل و فہم و دانائی
ان سب سے گریزاں تھا
کہ آج باتوں کا جادوگر
بہت خاموش بیٹھا تھا

Rate it:
Views: 427
28 Oct, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets